Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیماریوں کا قبل از وقت پتہ چلانے والی گھڑی

سان ڈیاگو .... سائنسدانوں نے ایک ایسی گھڑی نما ڈیوائس تیار کی ہے جسے اگر آپ پہن لیں تو وہ بیماری کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی آپ کو آگاہ کرسکتی ہے۔ اسے گھڑی کی طرح پہنا جاتا ہے اور یہ آپ کے دل کی دھڑکن، ٹمپریچر وغیرہ نوٹ کرتی رہتی ہے۔ اس بنیاد پر یہ ڈیوائس آپ کے جسم کے ”اندر“ کا حال بتاتی رہتی ہے۔ اسکی قیمت 25 پونڈسے 650پونڈ تک ہے۔ یہ جسم میں انسولین کی کمی یا زیادتی کے بارے میں بھی باخبر کرتی ہے۔ اسے بنانے والے سائنسدانوں نے بتایا کہ جسم کی مانیٹرنگ کے بعد مریض کے بارے میں بہت کچھ اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ڈیوائس کا تجربہ 60افراد پر کیا گیا اور پھر انکے وزن،دل کی دھڑکن، خون میں آکسیجن، جلد کا ٹمپریچر اور نیند، چلنے کے انداز وغیرہ کو نوٹ کیاگیا۔ اس طرح بے شمار دیگرمعاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کئی شرکاء میں دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ تھی جبکہ خون میں پروٹین کا اضافہ ہوچکا تھا اور یوں ڈاکٹروں نے اس ڈیوائس کو دیکھ کر انکا علاج شروع کردیا تھا۔ تجربے میں شامل پروفیسر مائیکل نے تقریباً اس قسم کی 7ڈیوائسز اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی تھیں۔ انہوں نے دیکھا کہ ناروے کیلئے انکی طویل پرواز کے دوران انکے دل کی دھڑکن تیز ہوئی جبکہ خون میں آکسیجن کی سطح بھی بڑھی۔ پچھلی پروازوں میں انہیں پتہ تھا کہ طیارے میں سفر کے دوران آکسیجن کی سطح کم ہوجاتی ہے جبکہ دل کی دھڑکن پرواز شروع ہونے سے قبل ہی بڑھ جاتی ہے۔ اس تجربے کے دوران انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ انہیں بخار ہوگیا جبکہ بیماری کی دیگر علامتیں بھی ظاہر ہونا شروع ہوگئیں ۔ انہیں شبہ ہوا کہ وہ کسی مہلک بیماری میں مبتلا ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیوائس کو پہننے کے نتیجے میں بیماری کی تشخیص شروع میں ہی ہوگئی اور اس طرح اپنا علاج بھی کیا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: