Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب صرف حرکت سے بجلی پیدا کریں

مشی گن..... صرف حرکت سے بجلی پیدا ہوسکے گی۔ اب تک تو سائیکل چلانے سے ہی بجلی پیدا ہورہی تھی۔ الیکٹرک سائیکل سے آپ ایک دفعہ کے چارج ہونے پر 35میل یا اس سے زیادہ سفر کرسکتے ہیں لیکن مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے الیکٹریکل اینڈ انجینیئرنگ کے ایک پروفیسر نے کہا ہے کہ اب بائیسکل کو پیڈ ل مار کر بھی بجلی پیدا ہوسکے گی او راس کے نتیجے میں موبائل فون اور دیگر گیجٹ چارج ہوسکیں گے۔ اس ہفتے پروفیسر اور انکی ٹیم نے ایک ایسا باریک میٹریل تیار کیا ہے جو بجلی پیدا کریگا۔ اسے جب آپ موڑیں گے تو اسکے نتیجے میں بھی بجلی پیداہوگی۔ یہ کاغذ کی طرح پتلا ہے اور اسے آپ تہہ بھی کرسکتے ہیں اور جیسے جیسے تہہ کریں گے بجلی کے والٹیج میں اضافہ ہوگا۔ اس والٹیج کو بیحد آسانی سے کرنٹ میں تبدیل کیا جاسکے گا جس سے آپ اپنا ٹیبلٹ بھی چلا سکیں گے اور یوں موبائل اور ٹیبلٹ کے چار ج ہونے میں جو وقت لگے گا وہ بچا سکیں گے۔ ٹیم نے باقاعدہ اسکا تجربہ بھی کیا ہے۔پروفیسر کا کہناہے کہ ا یک وہ وقت آنے والا ہے جب ہم ایسی ڈیوائس جسم میں پہن لیں گے جس کے تار انسان کے گھٹنے سے جڑے ہونگے اور وہ سائیکل چلاتے ہوئے بجلی پیدا کررہا ہوگا۔

شیئر: