Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا ڈرون آگیا، سیلفی اسٹک سے نجات

نیپلز..... اب آپ کو اپنی سیلفی بنانے کیلئے کسی اسٹیک کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ پاکٹ سائز جتنا ڈرون آگیا ہے جسے آپ ”ایئر سیلفی“ کہہ سکتے ہیں اور یوں اپنی تصاویر یہاں تک کہ وڈیو بھی بناسکتے ہیں۔ اسے اٹلی کے ایک انجینیئر نے تیار کیا ہے۔ایئر سیلفی خاص طور پر ان لوگوں کیلئے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ڈرون کیمرے چلانا پیچیدہ عمل ہے اور یہ زیادہ قیمتی ہیں۔ اس ایئر سیلفی میں 5میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو ایچ ڈی فلم تیار کرسکتا ہے۔ اس میں 4جی بی کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی لگا ہے۔ ایئر سیلفی کو استعمال کرکے لوگ اپنی اور دوستوں کی تصاویر خود اتار سکیں گے۔ یہ دور جاکر تصاویر بھی لے سکتا ہے۔ اپنے مطلب کی اونچائی، فاصلے او راینگل سے بھی تصاویر بنانا ممکن ہوگیا ہے۔ آپ کو ہر وقت سیلفی اسٹک کی محتاجی نہیں رہیگی۔

شیئر: