Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹوں کی بندش اچھا اقدام ہے، عامر

ممبئی ..... اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ نوٹوں کی بندش کالے دھن کے خاتمے کیلئے حکومت کی ایک اچھی کوشش ہے اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ وزیراعظم مودی کے اس اقدام کی حمایت کریں تاہم مجھے عام آدمی کی تکلیف دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بندش سے میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ میرے پاس کوئی کالا دھن نہیں، میںسارے ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ جن کے پاس کالا دھن ہے وہی مسائل کا شکار ہیں۔ جب بھی کوئی چیز خریدتا ہوں تو کریڈٹ کارڈ استعمال کرتا ہوں۔ صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ عام آدمی کو مسئلہ ہے لیکن عوام کو وزیراعظم کے اچھے اقدام کا ساتھ دینا چاہئے۔ عامر سے سوال کیا گیا کہ کیا کیش لیس معیشت سے کچھ مدد ملے گی تو انہوں نے کہا کہ میں ماہر معیشت نہیں۔ اگر کوئی اچھے کام کررہا ہو تو اسکی مدد کرنی چاہئے۔ میں تو فلم کا آدمی ہوں اس بارے میں بات کرسکتا ہوں معیشت کے بارے میں نہیں۔
 

شیئر: