Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشار الاسد کے فوجی بزدل ہیں، روسی تجزیہ نگار

واشنگٹن۔۔۔۔۔روس کے عسکری تجزیہ نگار کرنل میخائل خودار یونوک نے کہا ہے کہ بشار الاسد کے فوجی بزدل ہیں، اسی وجہ سے ہم شامی بحران کا جامع حل چاہتے ہیں۔روسی جریدے گزٹارو کے تجزیہ نگار نے کہا کہ روسی فوجی بشار الاسد کے فوجیوں ، پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ جنگجوؤں سے انتہا درجے نالاں ہیں۔روسی تجزیہ نگار کا مضمون مذکورہ جریدے میں شائع ہوچکا ہے اور اس کا ترجمہ شامی ڈیموکریٹک آرگنائزیشن کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ روسی تجزیہ نگارکے مطابق بشار کے فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کا سارا زور حلب پر رہا اور روسی افواج کو تدمر شہر میں داعش سے لڑنے کیلئے تنہا چھوڑدیا۔شامی فوجی ایران اور لبنان کے حلیف حلب میں آخری جنگجو کے خاتمے کے درپے ہیں جبکہ روسی فوجی تدمر میں خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں۔ روس نے ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے اسکیم تیار کرلی ہے۔

شیئر: