Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر سے ملاقات سے گریزاں ہوں، سنجے

ممبئی .....اداکار رنبیر کپور نئی فلم میں سنجے دت بنیں گے لیکن رنبیر کپو رکی مشکل یہ ہے کہ سنیل دت انہیں وقت نہیں دے رہے۔ ایک تقریب میں دت نے اس بات کا خود اعتراف کیا۔ واضح رہے کہ سنجے دت پربننے والی فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں۔ سنیل دت نے کہا کہ میری زندگی کافی دلچسپ ہوگی اسی لئے راج ہیرانی جیسے ڈائریکٹر کو پسند آئی۔ رنبیر فلم میں سنجے دت بنیں گے۔ انکی حالت کافی خراب ہے۔ انکا مجھے روز فون آتاہے۔ وہ میرے ساتھ کئی دن اور ہفتے رہنا چاہتے ہیں لیکن میں کسی کو آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت نہیں دیتا۔ میں اس سے ملاقات سے گریز کررہا ہوں۔ سنجے دت کا کردارادا کرنا اس کے لئے مشکل ہوگااگرچہ وہ ایک اچھا اداکار ہے۔ ادھر فلمساز پوجا بھٹ کو یقین ہے کہ رنبیر کپور کے لئے سنجے دت بننا آسان نہیں ہوگا۔ رنبیر کو کہو کہ ایسے نہیں ہوگا۔ تھوڑا جینا پڑیگا، تھوڑا گرنا پڑیگا۔ ایسے ہی سنجے دت نہیں بنتے۔ آج کل کی جو نسل ہے وہ بیحد محتاط طریقے سے زندگی گزارتی ہے۔ کوئی بھی اداکار اپنے تعلقات عامہ کے افسر کے بغیر کچھ نہیں بولتا۔
 

شیئر: