Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگنا ، دپیکا کے دفاع میں بول پڑیں

ممبئی .....کنگنا رناوت اور دپیکا پڈکون دوست نہیں ہیں اور ان میں سرد جنگ بھی چلتی رہتی ہے لیکن اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب کنگنا دپیکا کی حمایت میں بول پڑیں۔ دپیکا روٹرڈیم میں یورپی میوزک ایوارڈ میں شریک تھیں۔ انہوں نے اس وقت جو لباس زیب تن کیا تھا وہ اس سے اپنے ناقدین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ برطانیہ کے ایک اخبار نے تو اسے بالی وڈ کی سب سے بڑی غلطی تک قرار دیدیا۔جب اس بارے میں کنگنا سے سوال کیا گیاتو وہ دپیکا کا دفاع کرنے لگیں او رکہا کہ ہر ایک کو اپنی رائے دینے کاحق ہے کیونکہ شو بزکی دنیا میں ہر کسی کو خوش رکھنا ممکن نہیں۔ اسلئے لوگ جو کہتے ہیںانکی زیادہ فکر نہیں کرنی چاہئے۔ اگرچہ کنگنا اعتراف کرتی ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ انکے فیش کی حس بہتر ہوتی جارہی ہے لیکن جب بھی فیشن کے حوالے سے غلطی ہوتی ہے، فلم فلاپ ہوتی ہے یا تعلقات میں ناکامی کا سامنا ہوتا ہے تو اس سے ہمیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ہی ملتا ہے۔
 

شیئر: