Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2016ء، ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم بہترنہ ہوسکی

 
یکم جنوری سے اب تک3ٹیموں کے خلاف9ٹیسٹ میچ کھیلے ،4میچ جیتے اور5میچ ہارے،کامیابی کاتناسب44.44 فیصد اور ناکامی کاتناسب55.55فیصد رہا
 
  سال2016 ءکے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہترنہ ہوسکی ۔قومی کرکٹ ٹیم نے یکم جنوری2016ءسے اب تک3ٹیموں کےخلاف9ٹیسٹ میچ کھیلے جن میںسے صرف4میچ جیتے اور5میچ ہارے۔اس سال پاکستان کی کامیابی کاتناسب 44.44 فیصد اور شکست کاتناسب55.55فیصدہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2016ءمیں اتفاقات کے باعث قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میں نمبر2 پوزیشن پرآگئی تاہم وہ اپنی رینکنگ برقرارنہ رکھ سکی اوروہ اسوقت چوتھے نمبرپرہے۔پاکستان نے انگلینڈکےخلاف4ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے2میچ جیتے اور2میچ ہارے انگلینڈکےخلاف پاکستان کی کامیابی اور شکست کاتناسب50,50فیصدہے۔نیوزی لینڈکےخلاف2ٹیسٹ میچ کھیلے اوردونوں میں شکست کاسامناکرناپڑا۔نیوزی لینڈکےخلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصداورنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب 100فیصدرہا۔ویسٹ انڈیزکےخلاف3ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے2میچ جیتے اورایک میچ ہارا۔ویسٹ انڈیزکےخلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصداورہارنے کاتناسب33.33فیصدرہا۔
شائقین کرکٹ کاکہناہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مسلسل خرابی کی جانب گامزن ہے لیکن پی سی بی کے بوڑھے عہدیداروں کو بیماریوںکاعلاج کروانے اوربیرون ملک کی سیرکے مزے لینے کے علاوہ کوئی مثبت کام کرتے نظرنہیں آرہے۔چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے اکتوبر2014 سے جولائی 2016 تک آئی سی سی میٹنگز، دیگر بورڈ حکام سے ملاقاتوں و دیگر مد میں14 ٹورز کیے، وہ ہند، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای اور انگلینڈ گئے۔ ان دوروں پر34 لاکھ 14 ہزار 919 روپے رہائش و ڈیلی الاونس اور20 لاکھ 86 ہزار 669 روپے سفری اخراجات ہوئے، مجموعی رقم 55 لاکھ ایک ہزار588 روپے بنی۔بتایاگیاہے کہ اس میں چیئرمین پی سی بی کے لندن میںعلاج کے اخراجات شامل نہیں جوکہ کئی ملین ہےں۔
نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نومبر 2014 سے جون 2016 تک 19 غیرملکی دورے کیے۔ان میں بیشتر دبئی کے تھے،2 بار وہ ہند اور ایک مرتبہ قطر بھی گئے۔نجم سیٹھی نے اس دوران آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کےساتھ پی ایس ایل کے سلسلے میں ملاقاتیں کیں۔ہندسے باہمی ٹورز پر بات ہوئی، بلٹ پروف بسیں خریدنے کے سلسلے میں دورہ دبئی پر4 لاکھ 26 ہزار 840 روپے خرچ ہوئے۔نجم سیٹھی کے غیرملکی دوروں پر مجموعی طور پر 68 لاکھ 78 ہزار 220 روپے کے اخراجات آئے۔ اس میں 32 لاکھ 90 ہزار 269 روپے رہائش و ڈیلی الاونس اور 35 لاکھ 87 ہزار 924 روپے سفر کے تھے۔ آئی سی سی و دیگر بورڈز کی جانب سے فراہم کردہ ایئرٹکٹ اور رہائش وغیرہ کی رقم اس میں شامل نہیں۔
2013 سے 2014 تک بطور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی8 بار غیرملکی دوروں پر گئے۔ ان میں5 یو اے ای، 2 بنگلا دیش اور ایک لندن کا دورہ شامل ہے۔ اس دوران انہوں نے آئی سی سی اور اے سی سی میٹنگز میں بھی شرکت کی جس کے ٹکٹ میزبانوں نے دئیے۔ ان پر بورڈ کے 17 لاکھ 50 ہزار 79 روپے ڈیلی الاونس و رہائش جبکہ 15 لاکھ 75 ہزار 926 روپے سفری اخراجات آئے، یوں یہ رقم مجموعی طور پر 33 لاکھ 26 ہزار 5 روپے بنی۔
******

شیئر: