Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند 500ٹیسٹ کھیلنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائیگا

نئی دہلی(اسپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹ میں1932ء سے اپنا سفر شروع کرنے والا ہندوستان 22 ستمبر 2016 ء کو 500 ٹیسٹ کھیلنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ کرکٹ کے بانی انگلینڈ کے نام سب سے زیادہ 976 ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔ آسٹریلیا 791 ٹیسٹ میچوں کے ساتھ دوسرے اور ویسٹ انڈیز 517 ٹیسٹ میچوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان نے اب تک 499 ٹیسٹ میچوں میں سے 129 جیتے ہیں، 157 ہارے ہیں، ایک میچ ٹائی کیا ہے اور 212 ٹیسٹ ڈرا رکھے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان نے 54 ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں سے 18 جیتے ہیں، 10 ہارے ہیں اور 26 ڈرا کھیلے ہیں۔نیوزی لینڈ نے آخری بار 2012 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور تب ہندوستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-2سے جیتی تھی۔ نیوزی لینڈ کا ہندوستان کا یہ 11 واں دورہ ہے۔

شیئر: