Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدن میں خود کش دھماکا،30فوجی ہلاک

عدن.. یمن کے ساحلی شہر عدن میں خود کش دھماکے میں30فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فوجی اڈے پر یمنی فوجی تنخواہیں لینے کے لئے جمع تھے کہ دھماکا ہو گیا۔فوجی حکام اور اسپتال ذرائع نے بتایا خود کش بمبار نے فوجیوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ واضح رہے پچھلے ہفتے بھی اسی طرح کے دھماکے میں48فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا تھا۔

شیئر: