Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دپیکا اور کترینہ خواتین سپر اسٹار ہیں، عامر خان

ممبئی ..... اداکار عامر خان کا کہناہے کہ میں دیپکا پڈکون اور کترینہ کو خواتین کا سپر اسٹار سمجھتا ہوں۔ ہندی سینما میں شروع سے ہی خواتین سپر اسٹارز رہی ہیں۔ مدھو بالا سے وحیدہ رہنما، سری دیوی سے مادھوری،کاجول سے جوہی اور پھر اب کترینہ اور دپیکا سپر اسٹار ہیں۔ عامر خان اگلے سال اپنی نئی فلم ”سیکرٹ سپر اسٹار“ میں نظر آئیں گے۔ یہ انکی اپنی پروڈکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم سپر اسٹارز کے بارے میں ہے لیکن یہ سپر اسٹار ایک لڑکی ہے۔ اپنی فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ لڑکی سنگر بننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کب لوگوں نے مجھے سپر اسٹار کہنا شروع کیا۔ میرے خیال میں سپر اسٹار وہ ہوتا ہے جس سے ہر شخص محبت کرتا ہے۔ جس کے کام سے خوش ہوتے ہیں۔ رجنی کانت کی طرح امیتابھ بھی سپر اسٹارہیں۔
 

شیئر: