Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیار ہوجاو، آرہا ہے بڑا سرپرائز ، سلمان

ممبئی ..... 51سالہ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ پر اپنے فام ہاوس میں ایک شاندار پارٹی دینگے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس موقع پر اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز بھی دونگا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ ”تیار ہوجاو، آرہا ہے بڑا سرپرائز“ سلمان ان دنوں کبیر خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں کام کررہے ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً اپنے فلم سیٹس کی تصاویر ٹویٹر پر بھیجتے رہتے ہیں۔ یہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔ اس میں انکے بھائی سہیل خان اور چینی اداکارہ ژو ژو بھی ہونگی۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ وہ کب اپنی فلم کا ٹیزر پیش کرینگے۔
 

شیئر: