Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امید ہے انگلینڈ کی بہترین ٹیم بنگلہ دیش آئیگی، نظم الحسن

ڈھاکا (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ضرور بنگلہ دیش کا دورہ کریگی۔ یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ بہترین ٹیم یہاں بھیجے گی۔ ون ڈے کپتان این مورگن اور بلے باز ایلکس ہیلز کی طرف سے دورہ نہ کرنے کے فیصلے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم ٹیم کا زبردست خیر مقدم کرینگے۔ واضح رہے کہ ڈھاکا میں پچھلے ماہ ایک کیفے میں 22افراد کی ہلاکت کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی دورے سے کترا رہے تھے۔ یہ دورہ 5ہفتے تک جاری رہیگا۔ٹیم 3ون ڈے انٹرنیشنل اور 2ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے 30ستمبر کو ڈھاکا پہنچے گی۔ واضح رہے کہ پچھلے سال آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ منسوخ کردیا تھا اور اس نے انڈر 19ورلڈ کپ کھیلنے سے بھی انکار کیاتھا۔

شیئر: