Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیراکوں کو شارک سے بچانے کیلئے ڈرون

کیپ ٹاون ....جنوبی افریقہ میں سمندر میں تیرنے والوں کو شارک کے حملے سے بچانے کیلئے اب ڈرون سے کام لیا جارہا ہے۔ شہر کے 8ساحلی مقامات پر یہ ڈرون پرواز کرتے ہیں۔ ایک پرائیویٹ کمپنی نے یہ ڈرون کیپ ٹاون میں ایک تنظیم کو دیئے ہیں تاکہ وہ سمندر میں تیراکی کرنے والوں کو ان شارکوں سے قبل از وقت خبردار کرسکیں۔ یہ ڈرون 30منٹ تک فضا سے نگرانی کریں گے اس کے بعد انکی بیٹری چارج کی جائیگی۔ کیپ ٹاون شہر کے کونسلرنے کہا کہ پچھلے سال تعطیلات کے دنوں میں تقریباً 15لاکھ افراد ساحلوں پر سیر و تفریح کیلئے آئے تھے ان میں 45 ہزار برطانوی شامل تھے۔ شارکوں پر نظر رکھنے والے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ 12 برسوں میں انہوں نے ساحل کے قریب تیرنے والی 250شارکوں کا پتہ چلایا تھا اور تیراکوں کو بچایا گیا تھا۔ اگر یہ شارک ساحل پر نہیں آئیں تو تیراکوں کیلئے کوئی خطرہ نہیں اور ساحلوں کو بند کرنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم نے کتنی مرتبہ تیراکوں کو شارک کے حملوں سے بچایا۔ جب شارک کسی انسان کے قریب آتی ہے تو ضروری نہیں کہ وہ انہیں کاٹ کھائیگی تاہم اہم نکتہ یہ ہے کہ ہم پہلے مرحلے میں اس امکان کو ختم کردیتے ہیں۔ 2012ءسے 2015ءکے برسوں میں شارک نے ایسے 15حملے کئے تھے تاہم کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا تھا۔ 3حملوں میں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

شیئر: