Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کان سے پتہ چلائیں، چوہا بھی ہنستا ہے

لندن .... اگر کوئی چوہا ہنس رہا ہو تو انسان کو کس طرح پتہ چلے گا ؟ سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگر آپ اسکے کانوں کو دیکھیں گے تو آپ کو سمجھ میں آئیگا کہ چوہا خوش ہے۔ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق خوشی کے وقت چوہا کان نہیں ہلاتا اور اسکا کان گلابی سا ہوجاتا ہے۔ ماضی میں چوہوں کے چہرے سے دیکھ کر پتہ چلانے کی کوشش کی گئی تھی کہ وہ کب خوش ہوتا ہے اور کب پریشانی کا شکار ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا کہ اب اس نئی تحقیق سے انسان چوہوں کی فلاح و بہبود کے موقع پر یہ پتہ چلاسکے گا کہ کس وقت اس کا موڈ اچھا ہے۔
 

شیئر: