Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر نے اسامہ کے بیٹے کو داخلے سے روک دیا

قاہرہ ۔۔۔۔۔مصر نے اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور اسے ۔ بتایا کہ آپ کا نام مصر میں داخلہ سے ممنوع افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ عمر اسامہ بن لادن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی غلط فہمی کی وجہ سے مصری قیادت نے میرا نام ممنوعہ افراد کی فہرست میں شامل کردیا ۔ عمر بن لادن قطر ایئر لائنز کے طیارے سے دوحہ سے قاہرہ پہنچے تھے۔ امیگریشن کارروائی کے دوران ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ آپ کا نام ممنوعہ افراد کی فہرست میں شامل ہے۔عمر اسامہ بن لادن نے 1996ء سے 2001کے دوران زیادہ تر وقت افغانستان میں گزارا ۔ یہ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو اسامہ بن لادن کے زبردست باغی مانے جاتے ہیں ۔ ایک اطلاع کے مطابق 20بیٹے ہیں ۔ عمر نے اپنے بچپن کا بیشتر وقت افغانستان میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے کیمپوں میں گزارا۔

شیئر: