Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون کی مدد سے چلنے والی ازخودکار

واشنگٹن ...... امریکی کار ساز کمپنی فورڈ جلد ہی ایسی کار تیار کرنے والی ہے جو از خو دچلے گا مگر ایک ڈرون فضا میں جاکر اس کی رہنمائی ضرور کریگا۔ کمپنی اس قسم کا ڈرون استعمال کرنے کے بارے میں منصوبہ بنارہی ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون پرواز کے دوران آس پاس کے حالات سے اس کار کو باخبر کیا کریگا اورساری معلومات کار میں لگے سنسرز کو مہیا کریگا۔ کار میں سوار مسافر کار کا نیوی گیشن سسٹم استعمال کرتے ہوئے ڈرون کو کنٹرول کرسکیں گے۔ اگرکسی موقع پر یہ مسافر اپنی خود کار گاڑی کو جنگل یا سڑک سے نیچے اتارنا چاہیں گے تو ڈرون انکی رہنمائی کریگا۔ کمپنی ترجمان کا کہناہے کہ یہ ڈرون انٹرسٹی ہائی وےز اور شہری و دیہی علاقوں میں بھی کارآمد ثابت ہوگا جہاں کے ڈیجیٹل نقشے موجود نہیں۔ ڈرون کو استعمال کرنے کاآئیڈیا فورڈ کےلئے کام کرنے والے محققین اور انجینیئرز کے ایک اجلاس کے دوران پیش کیا گیا۔
 

شیئر: