Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کا منصوبہ ترک نہیں کریگا

لندن (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 2017ء میں پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کا منصوبہ ترک نہیں کیا۔ اگرچہ ایجبسٹن میں لنکا شائر کے خلاف واروکشائر فائنل چیمپیئن شپ کی میزبانی کا منصوبہ ختم کردیا گیا کیونکہ دونوں ہی کلب اسکے لئے تیار نہیں۔واروکشائر کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے کہا ہے کہ اگلے سال ہونے والے میچز کے لئے اکتوبر کے وسط سے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوجائیگی اسلئے ہمیں یہ فیصلہ کرلینا چاہئے کہ کیا ڈے نائٹ ٹیسٹ میں گلابی گیند کا استعمال ہوگا یا نہیں۔ انگلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراؤس پچھلے سال ایڈیلیڈ میں ہونے والے افتتاحی نائٹ ٹیسٹ کے بعد ڈے نائٹ ٹیسٹ کے بیحد حامی رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ 2017-18ء میں ایشز سیریز کا ایک ٹیسٹ میچ رات میں کھیلا جائے۔ آئندہ سزن میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا۔ اینڈریو اسٹراؤس کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ انگلینڈ ایشز سیریز سے قبل کم سے کم ایک ٹیسٹ ڈے نائٹ کھیلے۔

شیئر: