Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمانے پر پولیس افسر کا یونیفارم پھاڑ دیا

جکارتہ .... ایک انڈونیشی خاتون نے جرمانے کا ٹکٹ ملنے پر پولیس افسر کایونیفارم پھاڑ دیا اور اسکا موبائل فون اٹھا کر فرش پر پھینک دیا۔ اسکے علاوہ اسے زدوکوب بھی کیا۔ انڈونیشی اخبارات کے مطابق اس سارے جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالدی گئی۔ جیسے ہی پولیس افسر نے اسے ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر روکا ویسے ہی خاتون کا پارا چڑھ گیا اور انہوں نے گاڑی سے اترتے ہی اسے طمانچے مارنا شروع کردیئے اوراسکی یونیفارم پکڑ لی اور پھاڑ دی۔ اس کی ان تمام حرکات کے باوجود اہلکار بالکل خاموش کھڑا رہا اور وہ اس جھگڑے سے بچنے کیلئے سڑک کے کنارے چلا گیا۔ ایک مرحلے پر خاتون اپنی کار میں بیٹھنے کیلئے چلی گئیں لیکن چند سیکنڈ بعد ہی وہ واپس آگئیں اور ایک بار پھر پولیس افسر پر حملہ کردیا۔ دوسری گاڑی والے اس تشدد کو دیکھ کر اپنے گاڑی کے ہارن بجانے لگے لیکن خاتون کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شاید وہ بسوں کی لائن میں گاڑی چلا رہی تھی۔
 

شیئر: