Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوکا کینگرو ٹوائلٹ پیپر کھانے لگا

کوئنز لینڈ .... انسان جب بھی بھوکا ہوتا ہے کچن کا رخ کرتا ہے لیکن کینگرو ایسا جانور ہے جو بھوک کے وقت کھانا نہ ملے تو باتھ روم میں جاکر ٹوائلٹ پیپر کھانے لگتا ہے۔ اس سلسلے میں اس کی اس حرکت کی فلم بنالی گئی۔ وہ تقریباً20سیکنڈ تک ٹشو پیپر کھاتا رہا لیکن جب اسے لگا کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہے تو اپنی حرکت سے باز نہ آیا اور بدستور کاغذ چباتا رہا۔ اگرچہ کینگرو کی یہ حرکت غیر معمولی نظر آتی ہے لیکن اس سے قبل بھی کینگروکی وڈیو بنائی جاچکی ہے جو بھوکا ہونے پر ٹوائلٹ میں گھس کر ٹشو پیپر کھانے لگتے ہیں۔
 

شیئر: