Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیکولین دوبارہ اسنیپ چیٹ پرآئیں گی

ممبئی.... اداکارہ جیکولین فرنینڈز اسنیپ چیٹ استعمال کیا کرتی تھی مگر نامعلوم وجوہ کی بناءپر انہوں نے یہ سلسلہ بند کردیا۔ وہ اپنی فلمی سیٹ اور پارٹیوں وغیرہ کی تصاویر اپ لوڈ کیا کرتی تھیں۔ اس طرح اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی تھیں اور وہ بھی ان کی وڈیو دیکھنے کے منتظر رہتے تھے لیکن کافی عرصے سے انہوں نے یہ مشغلہ ختم کردیا ہے۔ اوسط عمر کے ایک شخص نے جو انکا بیحد مداح ہے حال ہی میں ایک تقریب میں ان سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ اسنیپ چیٹ پر دوبارہ آئیں جس پر اداکارہ نے اسے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی سلسلہ دوبارہ شروع کریں گی۔ اس معاملے پر جیکولین سے رابطہ نہ ہوسکا۔
 

شیئر: