Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدی نے خاتون افسر کو مکا جڑدیا

نیویارک .... جیل میں ا یک قیدی نے خاتون افسر کو اس وقت مکا مار دیا جب وہ اس کے پاس موجود لیپ ٹاپ چھیننے کیلئے آئی تھی۔41سالہ قیدی جمی اسمتھ، کک کاونٹی جیل میں پچھلے 7برس سے قید ہے۔ اس پر قتل کا الزام ہے۔ جیل حکام نے دیکھا کہ وہ اپنی کوٹھری میں لیپ ٹاپ لئے بیٹھا ہے۔ جب ایک خاتون افسر کو بھیجا گیا تو اس نے اسے مکا جڑ دیا۔ فوری طور پرقیدی کو پکڑ لیا گیا۔ لیپ ٹاپ دیکھنے پر پتہ چلا کہ اس میں متعدد وڈیوز موجود تھیں۔ اب اس پر اس حملے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون افسر اس سے بات کرنے کی کوشش کررہی تھیں اور وہ اس سے لیپ ٹاپ لینا چاہتی تھیں۔ دیگر افسران فوری طور پر پہنچ گئے۔ بتایاجاتا ہے کہ قیدی کو اپنے دفاع کیلئے تیاری کرنے کی غرض سے یہ لیپ ٹاپ دیا گیاتھا کیونکہ وہ اپنے مقدمے کے سلسلے میں آئندہ سماعت میں خود اپنا دفاع کریگا۔ 
 

شیئر: