Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار میں بیٹھی”منجمد“ خاتون قد آدم مجسمہ نکلی

 نیویارک ..... نیویارک میں پولیس نے کار کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر بظاہر سردی سے ”منجمد“ ہونے والی خاتون کو بچالیا لیکن قریب سے جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ کار میں کوئی خاتون نہیں بلکہ قد آدم انسانی مجسمہ رکھا ہوا تھا۔ یہ واقعہ ہڈسن کے شہر میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق موبائل فون پر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ برفباری کے دوران ایک بوڑھی عورت کھڑی ہوئی کار میں جم کر ہلاک ہوچکی ہے۔ کار پر برف پڑی ہوئی تھی۔ پولیس فوری طور پر پہنچ گئی اور انہوں نے دیکھا کہ خاتون اندر پھنسی ہوئی ہے اور اس کے آکسیجن ماسک بھی لگا ہے اور سیٹ بیلٹ بھی لگی ہے۔ ایک سارجنٹ نے فوری طور پر کھڑکی کا شیشہ توڑا ۔ مجسمہ دیکھنے میں خاتون لگ رہی تھی، چشمہ لگا ہوا تھا، جوتے بھی پہنے ہوئے تھے حتی کہ دانت بھی تھے۔ اس کے بال بھی اصلی دکھائی دے رہے تھے۔ اسی دوران کار کا مالک وہاں پہنچا اور اس نے وضاحت کی کہ وہ طبی سازوسامان فروخت کرتا ہے اور باقاعدہ لوگوں کے سامنے عملی مظاہرہ بھی کرتا ہے اسلئے اس نے یہ ڈمی رکھی ہوئی تھی۔پولیس نے اسے خبردار کیا کہ وہ آئندہ زیادہ محتاط رہے۔
 

شیئر: