Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں چاروں حملہ آور مارے گئے

عمان..اردن میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔  گزشتہ رات کار سوار 4 حملہ آوروں نے جنوبی صوبے کرک میںپولیس وین پر حملہ کیا ۔ 5 پولیس اہلکار اور کینیڈین خاتون سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ آوروں نے قریب ہی تاریخی قلعہ میں پولیس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا ۔ قلعہ میں موجود سیاح محصور ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھرپ میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔ قلعہ کے اندر فائرنگ سے 29 افراد زخمی ہوئے۔ قلعہ کے اندر پھنسے سیاحوں کو باہر نکال لیا گیا ۔ سییکورٹی فورسز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اورخود کش بیلٹس بھی برآمد ہوئیں ۔تحقیقات شروع کردی گئی۔

شیئر: