Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاسٹک بوتلوں سے سمندر کو خطرات

ٹورانٹو .... کینیڈا کے ایک فوٹو گرافر نے سمندروں میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک بوتلوں کی موجودگی کے خطرے کو اجاگر کرنے کیلئے ان بوتلوں سے سمندری حیات کا نقشہ کھینچنے کی کوشش کی ہے اور یوں اس نے پلاسٹک بوتلوں کو ایک عفریت قرار دیا۔ اسکا کہناہے کہ 2050ءتک سمندر میں مچھلیوں سے زیادہ پلاسٹک موجود ہوگا اسلئے ابھی سے پلاسٹک کی بوتلوں کو سمندر میں پھینکنے سے گریز کیا جائے اور عوام کو اس بارے میں آگاہی دی جائے کہ پلاسٹک کی بوتلوں سے کرہ ارض کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے۔ امریکہ میں ایک گودام سے اس نے پلاسٹک کی 10ہزار بوتلیں حاصل کیں اور پھر رضاکاروںکو ساتھ لیکر انہیں مختلف شکل دی اور تصاویر اتار کر سماجی ویب سائٹ پر ڈالدیں۔فوٹو گرافر وان وانگ نے کہا کہ پہلے تو ہم نے 10 ہزار بوتلوں کو صاف کرنے کی ٹھانی جس میں 25افراد 2دن تک کام میں مصروف رہے۔ تصاویر سوشل ویب سائٹ پر ڈالنے کے بعد اب تک 9ہزار افراد نے اس کی اس آگہی مہم کی تعریف کی ہے۔
 

شیئر: