Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میک اپ کے بغیر کام کرتا ہوں،عامر خان

لکھنو... بالی وڈ اسٹارعامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر کام کرتے ہیں۔ گزشتہ 15 سال سے میک اپ کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ والد اور چچا کی وجہ سے بچپن سے گھر میں فلمی ماحول دیکھا ہے۔ اس دور میںجیسا میک اپ ہوتا تھا، اسے دیکھ کر دلچسپی ختم ہوگئی۔ فلم’یادوں کی بارات‘ کی شوٹنگ کے دوران جومیک اپ ہوا اس سے مجھے کافی تکلیف ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے سارے کردار بغیر میک اپ کے کئے۔اس سے مجھے فطری اداکاری میں مدد ملتی ہے۔ نئی فلم ’دنگل‘ اور اس کے لئے اپنا وزن پہلے بڑھانے پھرکم کرنے سے متعلق عامر نے کہا کہ وزن80 فیصد خوراک پر منحصرکرتا ہے۔ آپ کتنی کیلوریز لیتے ہیں اور کتنی ایکسرسائز کرتے ہیں۔ میں نے بھی اس پر سختی سے عمل کیا۔ اس سوال پر کہ سلمان اور شاہ رخ میں سے کون پسند ہے اور کس سے دوستی ہے؟ عامر خان نے انجان بن کر پو چھا کون خان؟ سیف علی خان؟ پھر جواب دیا شاہ رخ، سلمان، اجے، انیل کپور، سبھی سے میری دوستی ہے۔

شیئر: