Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسمان پر دریاوں کی موجودگی کا انکشاف

کیلیفورنیا .... سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ”آسمان پربڑے بڑے دریا“ سے کرہ ارض پر زبردست سیلاب آسکتے ہیں جس کے نتیجے میں دنیا کی زندگی ختم ہوسکتی ہے۔ فضا میں موجود یہ ”دریا“ بھاری مقدار میں پانی کاذخیرہ کئے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں حالیہ برسوں میں جو زبردست سیلابی کیفیت پیدا ہوئی تھی وہ انہی کا نتیجہ تھی۔ بڑے پیمانے پر بارش کے نتیجے میں تازہ پانی سمندروں میں چلا گیا جس کے نتیجے میں وہاں نمک کی سطح کم ہوگئی اور مقامی آبی حیات کو نقصان پہنچا۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور سان فرانسسکو بے کے ریسرچ ادارے نے 2011ءمیں بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی ہلاکتوں کاذکر کیا۔ اس رپورٹ سے یہ بات بھی ظاہر ہوئی کہ اس سے ساحلی ماحولیاتی نظام متاثر ہوتا ہے۔”ماحولیاتی دریا یا فضا میں دریا“ اس وقت بنتے ہیں جب درجہ حرارت میں انتہائی کمی ہوجاتی ہے جبکہ سمندر سے پانی بھاپ بن کر اڑنے کی رفتار 15گنا زیادہ ہوجاتی ہے۔ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 1996ءسے 2007ءکے درمیان کیلیفورنیا کے دریاوں میں 7مرتبہ سیلاب آچکے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
 

شیئر: