Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈائٹنگ پر یقین نہیں رکھتی،ملیکا اروڑہ

ممبئی ...... ملیکا اروڑہ خان نے کہا ہے کہ وہ ڈائٹنگ پر یقین نہیں رکھتیں اور ہمیشہ فٹ اور صحت مند رہنے کیلئے 3سادہ اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چکنائی والے کھانے پر یقین نہیں رکھتی۔ رات کے 8بجے کے بعد کھانا نہیں کھاتی جبکہ ساڑھے 10بجے سو جاتی ہوں اسلئے مجھے آرام کیلئے اچھا خاصا وقت مل جاتا ہے۔ میں روٹی، پاستا اور کیک کھانے سے بھی گریز کرتی ہوں۔ جہاں تک ممکن ہو گھر کے پکے کھانوں کو ترجیح دیتی ہوں۔ شوٹنگ پر ہوتی ہوں تو بھی گھر کے کھانے کو ترجیح دیتی ہوں۔ صبح اٹھتے ہی گرم پانی میں لیموں، شہد اور دارچینی کا پاوڈر ملا کر پیتی ہوں۔ اسکے بعد تقریباً ایک لیٹر پانی پی جاتی ہوں۔ انکا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جو اپنی خوراک کے بارے میں شکایت کرتے رہتے ہیں وہ اپنی صحت کا خیال ہی نہیں رکھنا چاہتے۔ فٹ رہنے کیلئے ہر چیز نہیں کھانی چاہئے۔ ملیکا کہناتھا کہ نہ تو میں کافی پیتی ہوں نہ ہی چائے۔ چاول کھاتی ہو ں تو پہلے اس کی پیچ نکال دی جاتی ہے۔ مٹن بریانی اور گلاب جامن کبھی کبھار کھاتی ہوں لیکن میرے بس میں ہو تو روزانہ بریانی کھاوں۔ ماڈل بننے سے قبل میں ڈانسر تھی جس کےلئے سخت ورزش کرنا پڑتی تھی۔ بچے کی پیدائش کے بعد جم جوائن کیا۔ اس وقت تک صرف ڈانس کی وجہ سے خود کو فٹ رکھتی تھی۔ میرا بیٹا میرے پکائے ہوئے کھانے پسند نہیں کرتا۔ اب میں سودا سلف خود خریدتی ہوں اور کوکنگ کی کتابیں دیکھ کر کھانا پکاتی ہوں۔
 

شیئر: