Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیڈی فلم میں کردار چیلنجنگ ہے، اتھیا شیٹی

ممبئی .....اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دوسری فلم ”مبارکاں“ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال جنوری میں کرینگی۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیڈی فلم ہوگی۔2015ءمیں” ہیرو “کے آنے کے بعد مجھے ایک سال تک نئی فلم کا انتظار کرنا پڑا۔ جس سے میں کافی پریشان تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران مجھے ایسی فلموں کی آفر ہوئی جن کے کردار خواتین کے گرد گھومتے تھے لیکن مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ ایسے کرداروں کو ادا کرنے کیلئے اداکاری کے مزید تجربے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بھائی اشانت شیٹی بھی پہلی فلم سائن کرچکے ہیں آپ انکے بارے میں کیا کہیں گی۔ اتھیا کا کہناتھا کہ وہ بڑی محنت کرنے والا نوجوان ہے او رمیں اسکی تعریف کرتی ہوں۔ میں اس سے بڑی ہوںلیکن روزانہ ہی اس سے کچھ نہ کچھ سیکھتی رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی فلم کا حصہ بننا میرے لئے بہت اچھی بات ہے کیونکہ یہ چیلنجنگ کردار ہے۔ 
 

شیئر: