Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑھاپے سے پریشان نہ ہوں، شبانہ اعظمی

ممبئی ..... اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ہر ایک کو بوڑھا ہونا ہے اور زندگی کے اس مرحلے کو خوشدلی سے قبول کرنا چاہئے۔ بوڑھے ہونے کے عمل پر پریشان ہونے کے بجائے زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلموں میں معمر افراد کیلئے بھی کردار لکھے جارہے ہیں اور حالیہ ایوارڈ تقریب میں امیتابھ، رشی کپور اور مجھے ایوارڈ دیئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا اب تبدیل ہورہی ہے جبکہ خواتین بھی اپنے لئے جگہ مانگتی ہیں اور وہ مختلف معاملات میں بہت زیادہ حصہ لے رہی ہیں۔ فلمی صنعت میں بھی داخل ہورہی ہیں اور یہ بڑی خوش آئند تبدیلی ہے۔

شیئر: