Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں 30 رکنی کابینہ تشکیل

  بیروت... لبنان میں سعد حریری کی قیادت میں30 وزراءپر مشتمل نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی ۔ پناہ گزینوں کے امور کی نگرانی، انسداد کرپشن، ایوان صدر کے امور، خواتین اور انسانی حقوق کی وزارتیں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی ہیں۔ جبران باصل(وزیر خارجہ) اور علی حسن خلیل (وزیر خزانہ) ۔ یعقوب الصراف کو نیا وزیر دفاع جبکہ قیصر ابو خلیل کو پانی اور توانائی کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم سعد حریری نے کہا کہ حکومت میں تمام نمائندہ سیاسی قوتوں کوشامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے پارلیمانی انتخابات کےلئے قانون سازی اور وقت مقررہ پر پارلیمانی انتخابات کرانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ ملک میں امن امان کے قیام، کرپشن کے خاتمے اور لبنان کو عالمی اور علاقائی تنہائی سے نکالنے کےلئے موثر اقدامات کا بھی اعلان کیا۔
 

شیئر: