Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل کے دورے کی اطلاع دینے والا الیکٹر ک سینسر تیار

 بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے مانچسٹر کے ایک سائنسداں کی نگرانی میں ایک چھوٹا الیکٹرک سینسر تیار کیا ہے جو دل کے دورے کی اطلاع دے کر دنیا میں کروڑوں افراد کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ دنیا بھر میں دل کے امراض اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں جو تمام اقسام کے کینسر سے ہونے والی اموات کے مقابلے میں بھی کہیں زیادہ ہے لیکن دل کے دورے کو فوری طور پر شناخت کرنا اب تک ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔ لیکن ہارٹ اٹیک کی صورت میں خون کے اندر کئی خاص کیمیکل شامل ہوجاتے ہیں جن کی شناخت سے اس جان لیوا دورے کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔ مانچسٹر اسکول آف مٹیریلز کے سائنسدان نے ہند میں انسٹی ٹیوٹ ا?ف نینو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( ِآئی این ایس ٹی) کے تعاون کے بعد نینوپیمانے پر تیار کردہ ایک سینسر بنایا ہے جو سیاہ فاسفورس پر مشتمل ہے اور اس پر ڈی این اے کی پرت چڑھائی گئی ہے۔ دل کے دورے کی صورت میں ایک کیمیکل مایوگلوبن خارج ہوتا ہے جو ڈی این اے میں آکر پھنس جاتا ہے اور اس کی شناخت ہوجاتی ہے۔ یہ سینسر دل کے دورے کی پیمائش کا حساس، تیز اور درست طریقہ ہے۔ ماہرین کے مطابق سینسر میں آنے والی مایوگلوبن کی مقدار سے دورے کی شدت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ 

شیئر: