Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی فلموں کی دوبارہ نمائش کا خیر مقدم

ممبئی ...... اداکارہ پرینکا چوپڑا، کاجول اور انیل کپور نے پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش پر پابندی ختم کرنے کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔ستمبر میں اڑی حملے کے بعد پابندی لگائی گئی تھی۔ پرینکا نے کہا کہ میں اس بات پر ہمیشہ سے یقین رکھتی ہوں کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ کاجول نے کہا کہ یہ فیصلہ ہماری فلمی صنعت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ جب بھی فلمی صنعت کی بات ہوتی ہے میں حمایت کرتی ہوں۔ انیل کپور نے کہاکہ یہ بہت بڑی خبر ہے۔ یہ تمام اداکار گزشتہ روز سنسوئی کلر اسٹار ڈسٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
 

شیئر: