Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف اور کرینہ کو بیٹے کی پیدائش پرمبارکبادیں

نئی دہلی .. بالی وڈ اسٹار سیف علی خان اوراداکارہ کرینہ کپور کے یہاں منگل کی صبح ولادت ہوئی ہے ۔ بیٹے کا نام “تیمورعلی خان پٹودی”رکھا گیا ہے۔ سیف اورکرینہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بیٹے کی پیدائش کوآپ سب سے شئیرکرکے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ مداحوں کے بھی شکرگزارہیں جنہوں نے ہمارے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ کرینہ کپورکے والد رندھیر کپور نے کہا کہ بچے کی پیدائش پربہت خوش ہیں ۔ کرینہ اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔ ٹوئٹرپر فنکاروں کی جانب سے کرینہ اورسیف کو مبارکباد دی جارہی ہے۔ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہرنے کہاکہ بیبو کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں۔

شیئر: