Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھونی کامیاب ترین کپتان

دھونی اپنے بالوں کے سٹائل کے لیے بھی سرخیوں میں رہے ہیں۔ کبھی اپنے لمبے بالوں کے لیے معروف دھونی وقت وقت پر ہیئر سٹائل بدلتے رہے ہیں۔ لیکن خود دھونی فلم ا سٹار جان ابراہم کے بالوں کے دیوانے رہے ہیں۔دھونی 2011 میں ہندوستانی فوج میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر سرفراز کیے گئے تھے۔ دھونی کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہفوج میں شامل ہونا ان کے بچپن کا خواب تھا۔
2015 میں آگرہ میں واقع ہندوستانی فوج کے پیرا رجمنٹ سے پیرا جمپ لگانے والے وہ پہلے ہندوستانی ا سپورٹس پرسن بنے۔ انہوں نے پیرا ٹروپر ٹریننگ سکول سے ٹریننگ لینے کے بعد تقریباً 15000 فٹ کی اونچائی سے پانچ بار چھلانگ لگائیہے۔ اس میں سے ایک چھلانگ رات کے وقت لگائی گئی تھی۔مہندر سنگھ دھونی موٹر بائیکس کے بھی دیوانے ہیں۔ ان کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک تقریباً دو درجن جدید موٹر سائیکلیں ہیں۔ انہیں کاروں کا بھی بڑا شوق ہے۔ ان کے پاس ہمر جیسی کئی مہنگی کاریں موجود ہیں۔ایم ایس دھونی کو بطور کرکٹر پہلی ملازمت انڈین ریلویز میں ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر طور پر ملی تھی اس کے بعد وہ ایئر انڈیا میں بھی نوکری کرتے رہے ۔بعد میں وہ ہندوستانی بورڈ کے سابق صدر این سری نواسن کی کمپنی انڈیا سیمنٹ میں افسر بن گئے۔ ۔شادی سے پہلے مہندر سنگھ دھونی کا نام بالی وڈ کی کئی ہائی پروفائل اداکاراؤں سے منسلک کیاگیا۔ لیکن انہوں نے چار جولائی، 2010 کو دہرادون کی ساکشی راوت سے شادی کی۔ دھونی اور ساکشی کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کا نام جیوا ہے۔ دھونی عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے پہلے ان کی اوسط آمدنی 150 سے 190 کروڑ روپے سالانہ تھی ؟اس کمائی میں اب بھی کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے

شیئر: