Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12سالہ بچہ مکان اور دیوار کے درمیان پھنسا رہا

ابوجا ..... نائجیریا کے شہر اوندو میں 12سالہ بچہ مکان اور دیوار کے درمیانی حصے میں 3دن تک پھنسا رہا۔ وہ چیختا چلاتا رہا لیکن کوئی بھی اسکی آواز نہ سن سکا۔ وہ ایک کیفے میں 12انچ کے اس خلا کے قریب کھیل رہا تھا کہ گر گیا۔ تھک ہار کر اس نے وقت گزاری کے لئے گانا گانا شروع کردیا تو لوگوںنے اس آواز پر توجہ دی اور پھر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے دیوار توڑ کر اسے وہاں سے زندہ سلامت نکال لیا۔ پولیس کے مطابق ہمسایوں نے اسکا گانا سنا تھا اور انہوں نے جب اس خلا میں جھانکا تو اس بچے کو پایا۔ جو ایک گیند کی طرح پڑا ہوا تھا۔ہمسایوں نے بتایا کہ بچہ اپنی نانی سے چھپنے کی کوشش کرتے ہوئے یہاں آیا تھا اور اچانک ہی اس خلا میں جاگرا۔ میں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دیوار کے قریب سے کوئی عجیب و غریب آواز آتی سنی ہے۔ کسی نے کچھ نہیں بتایا تاہم ایک ہمسائے کا کہناتھا کہ اس نے آوازسنی ہے اور اس کے اگلے دن ہم نے بڑی سی سیڑھی منگوائی اور اسے پالیا۔ اب اس بچے کو اس کی نانی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: