Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھونسلوں میں ”چوری “ کی وارداتیں

لندن ..... یونیورسٹی آف ریڈنگ کا کہنا ہے کہ موسم بہار کے دوران پرندوں کو زیادہ کھانا نہ ڈالا جائے کیونکہ اس طرح انکے انڈے ”چوری“ ہونے کے خطرات میں 5گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گلہریاں اور اسی طرح کے دیگر جانور خوارک کی تلاش میں پرندوں کے گھونسلوں پر حملہ کرتے ہیں اور پھر نہ صرف وہ ساری چیزیں چٹ کرجاتے ہیں بلکہ پرندوں کے انڈوں پر بھی ہاتھ صاف کرتے ہیں۔ اگرچہ پرندوں کے تحفظ کے ادارے نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہر سال ہی ان پرندوں کو خوراک ڈالتے رہیں تاکہ انہیں کسی بھی صورت میں خوراک کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے بعد بتایا کہ موسم بہار میں اس حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہے۔ گلہریاں مونگ پھلی کھانے میں دلچسپی لیتی ہیں جبکہ خوراک کی قلت کاشکار دیگر چھوٹے موٹے جانور ان پرندوں کے گھونسلوں پر حملہ کرتے ہیں۔ محققین نے مصنوعی گھونسلے تیار کئے اور پھر اس میں کوئل کے انڈے رکھے اور 10میٹر دور بیٹھ کر انکا مشاہدہ کیا۔ بعد میں فوٹیج سے معلوم ہوا کہ خوراک سے بھرے ہوئے 10گھونسلوں میں سے 9میں چوری کی گئی لیکن جو گھونسلے خالی تھے اس میں 50فیصد کم حملے ہوئے۔
 

شیئر: