Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹنس ٹریکر سے ذاتی معلومات کا افشا

فلاڈیلفیا ..... اپنی فٹنس کے جنونیوںمیں فٹ بٹ، سام سونگ کا گیئر، مائیکرو سافٹ کا بینڈ اور جبڑوں کا سانچہ مقبول ہوتا جارہا ہے۔ یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جو آپ ہاتھوں میں پہن لیتے ہیں اور جس سے دل کی دھڑکن، کیلوریز اورجسم پر دباو جیسے معاملات سے باخبر رہتے ہیں تاہم اب ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بعض کمپنیاں ان ذاتی معلومات سے پرائیویٹ ہیلتھ کیئر اور انشورنس کمپنیوں کو آگاہ کررہی ہیں۔امریکی یونیورسٹی کے محققین نے ا س سلسلے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ڈیوائسسز خود انسان کیلئے مسئلہ بن رہی ہیں کیونکہ اس میں انکے ذاتی اعدادوشمار جمع ہوتے ہیں اور حساس اعدادوشمار لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ٹریکرز، اسمارٹ واچ، انٹرنیٹ سے جڑے لباس اور دیگر پہننے والی گیجٹس کا استعمال بڑھتا جارہا ہے جسکی وجہ سے انسان کی خفیہ اور ذاتی معلومات بھی طشت ازبام ہورہی ہیں۔
 

شیئر: