Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

101سالہ مجرم کو 13سال قید

لندن ..... برطانیہ کے سزا یافتہ 101سالہ شخص کے بارے میں یقین ہے کہ اسکی موت جیل میں ہی ہوگی کیونکہ اب جج نے اسے 10سال قبل کئے جانے والے ایک جرم کے نتیجے میں13سال قید کی سزا سنائی ہے۔ برطانیہ کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ معمرترین مجرم ہے۔ اس نے اپنے سارے جرائم کا اعتراف کرلیا۔ اسے 1974ءسے 1983ءکے دوران بچوں پر ہونے والے مظالم کے الزام میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔ رافیل کلارک مارچ 1915ءمیں پیدا ہوا تھا اور جب جیوری نے اسے سزا سنائی تو اس نے کسی خاص ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔20سال کی عمر میں اس نے جنگ عظیم دو م میںبھی حصہ لیا تھا۔ یہ شخص اپنی واکنگ اسٹک سنبھالے عدالت میں ایک کرسی پر خاموش بیٹھا رہا۔جج کا کہناتھا کہ رائل ایئرفورس کے سابق فوجی کے بیٹے بھی اپنے باپ کو جرائم سے باز نہ رکھ سکے کیونکہ وہ انہیں دھمکیاں دیتا اور زدوکوب کرتا تھا۔ عدالت میںوہ صحیح طریقے سے چل بھی نہیں سکا اور 2پولیس افسروں کی مدد سے کرسی سے اٹھ سکا۔
 

شیئر: