Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درخت باراتیوں پر جاگرا، دلہن کی والدہ ہلاک

کیلیفورنیا ..... بیٹے کی شادی کی تقریب میں گروپ فوٹو بنواتے ہوئے ایک بڑا درخت گر گیا جس کے نتیجے میں دلہن کی والدہ ہلاک ہوگئی۔ یہ درخت تقریباً100فٹ طویل تھا۔ درخت گرنے سے دلہن کا 4سالہ بھتیجا اور 5دیگر افراد زخمی ہوئے۔ کل 20باراتی درخت تلے دب گئے تھے جنہیں بچا لیا گیا۔حکام کا خیال ہے کہ ریاست میں طویل عرصے سے جو خشک سالی ہے اس وجہ سے یہ درخت گرا۔ 4سالہ بچے کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ فوری طور پر امدادی کارکنوں نے وہاں پہنچ کر دلہن کی والدہ کو آکسیجن لگادی تھی جبکہ دیگر امدادی کارکن درخت کی شاخیں کاٹ کر اس میں پھنسے ہوئے 20مہمانو ںکو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ایک عینی شاہد کا کہناتھا کہ تصویر بنواتے ہوئے ماں اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ ہی کھڑی تھی۔ لاس اینجلس ٹائمز نے بتایا کہ اس واقعہ کا متعدد لوگوں کے دل و دماغ پر بڑا اثر ہوا۔فوری طور پر تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے۔ ایک عینی شاہد کا کہناتھا کہ درخت گرنے سے قبل دو حصوں میںتقسیم ہوگیا اور پھر باراتیوں پر گر گیا۔
 

شیئر: