Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برلن حملہ ،زیر حراست پاکستانی تفتیش کے بعد رہا

برلن... برلن میں کرسمس مارکیٹ میں ٹرک سے روندے جانے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب سے پکڑے گئے مشتبہ پاکستانی کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ۔ نوید فرضی نام سے جرمنی میں داخل ہوا تھا اور مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے تاہم اس کے خلاف شواہد نہیں ملے ۔ جرمن حکام کے مطابق غلط شخص کو پکڑا گیا۔ اصل حملہ آور غالباً مفرور ہے۔ یہ واقعہ جولائی میں فرانسیسی شہر نِیس میں ہونے والے وا قعہ سے ملتا ج±لتا ہے ۔برلن میں پولیس سربراہ نے بھی ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ اصل ملزم پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ زیر حراست شخص ہی اصل ملزم تھا۔ اصل ملزم کوئی اور ہے جو مزید کارروائی کرسکتا ہے۔ اصل حملہ آور ابھی تک مفرور ہے۔ مسلح ہونے کی وجہ سے وہ مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس سے قبل جرمن میڈیانے دعوی کیا تھا کہ برلن میں شہریوں کو کچلنے والا مشتبہ ٹرک ڈرائیور 23 سالہ نوجوان نوید ہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔

شیئر: