Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو میں بھی سینیئر روسی سفارتکارکا قتل

ماسکو .. روس کے دارالحکومت ماسکو میں سینیئر سفارتکار کو انکے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سفارتکار لاطینی امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ میں چیف ایڈوائزر کے طور پر کام کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق لاش ماسکو میں ان کے فلیٹ سے برآمد کی گئی ۔سر میں گولی کا نشان تھا۔پولیس تحقیقات کررہی ہے فوری طور پر ان کے قتل کے محرکات واضح نہیں ہوسکے۔پولیس نے فلیٹ سے گولی کا خول بھی برآمد کیا ہے۔ ایک گن واش روم میں موجود سنک کے نیچے سے برآمد کی گئی۔ واقعہ کے وقت کی سفارتکار کی اہلیہ بھی فلیٹ میں موجود تھی تاہم وہ محفوظ رہیں۔
 

شیئر: