Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خبردار! یہ تصویر جعلی ہے

ممبئی ...... کرینہ کپوراور سیف علیخان کے یہاں بیٹے کی ولادت کے بعد اگرچہ اس جوڑے نے بچے کی تصویر جاری نہیں کی لیکن سوشل میڈیا نے انکے ساتھ بھی ہاتھ دکھادیا اور فوٹو شاپ کی مدد سے ایسی تصویر بنالی جس سے لگتا ہے کہ کرینہ اپنے نومولود کو پیار کررہی ہیں۔ کرینہ اور سیف کے نمائندوں نے ایک خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر اصلی نہیں۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ کرینہ اسپتال کے بستر پر لیٹی بچے کو بوسہ دے رہی ہیں تاہم انکے مداحوں کو یہ احساس ہی نہیں ہوسکا کہ یہ جعلی ہے اور انہوں نے تیزی سے فیس بک اور ٹویٹر پر یہ تصویریں ایک دوسرے کو شیئر کرنا شروع کردیں۔ تیمور ممبئی کے بریج کینڈی اسپتال میں پیدا ہوئے۔ جسکے بعد جوڑے نے اسکی پیدائش کی خبر جاری کی تھی۔ کرینہ اور سیف کی شادی اکتوبر 2012ءمیں ہوئی تھی۔ سیف کی اس سے قبل شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی۔ جس سے انکے2 بچے سارہ اور ابراہیم ہیں۔
 

شیئر: