Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ہزار سال قبل مٹی کے برتن میں پودے

برسٹل ...... 10 ہزار سال قبل کے لوگ مٹی کے برتن میں پودے لگاتے تھے اور پھر یہ پودے وہ اپنے سلاد کے طورپر استعمال کیا کرتے تھے۔ شمالی افریقہ کے ملک لیبیا کے صحاا علاقے میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے جو پرانی چیزیں دریافت کی ہیں اس کے مطابق وہ انہی برتنوں کو ایک طرح سے گملے کا کام لیتے تھے۔نئی تحقیق کے مطابق انکے کھانے پینے کا انداز بھی آج کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ تھا۔برسٹول یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا کہ انہیں کھدائی کے دوران ایسے برتن ملے ہیں جہاں نادر اقسام کے پودے لگے ہوئے تھے۔ ان پلانٹ کے جو نمونے حاصل کئے گئے ہیں ان کے مطابق انکی عمر 10ہزار سال ہے اور صحارا کے علاقے کے موسم کی وجہ سے وہ تک تروتازہ تھے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ وہ بیجوں سے تیل نکالا کرتے تھے اور انہی مٹی کے برتنوںمیں رکھا کرتے تھے۔ ایسے ہی پودے جنہیں وہ پتوں اور اس کی شاخوں سمیت کھایا کرتے تھے۔ کھانا پکانے کو انسانی ارتقاءمیں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ لوگ کھانا پکانے کے لئے کھلی جگہ پر پتھروں سے چولہے بناتے یا پھر اس کے لئے گڑھے کھودتے تھے۔
 

شیئر: