Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ماہ کی بچی کو چوہوں نے چیر پھاڑ ڈالا

جوہانسبرگ ...... بڑے بڑے چوہوں نے 3 ماہ کی ایک بچی کو اس وقت چیر پھاڑ ڈالا جب اسکی ماں اسے تنہا چھوڑ کر ایک تقریب میں شرکت کیلئے چلی گئی تھی۔ وہ اسے بستر پر سلاگئی تھی۔26سالہ ماں کو پولیس نے بچی سے غفلت کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ہمسایوں کو جب اس واقعہ کی اطلاع ملی تو انہوں نے لعنت ملامت کی اور کہا کہ اب وہ جیل میں ہی سڑے گی۔ وہ ماں کہلانے کی حقدار نہیں۔ ہر وقت ہی تقریبات میں جانا اسے پسند تھا۔خوش قسمتی یہ ہوئی کہ بچی کے جڑواں بھائی کو والدین تقریب میں لے گئے تھے۔ ہمسایوں نے کہا کہ بچی کی موت انتہائی درد ناک حالت میں ہوئی ہے۔ بچی کی زبان ، آنکھیں اور انگلیاں چوہوں نے کھالی تھیں جبکہ جسم میں جگہ جگہ چوہوں کے کاٹنے کے زخم تھے۔ یہ ایک کرائے کے مکان میں پچھلے سال سے رہ رہی تھی اور اسکی مالکہ مکان کا کہناتھا کہ دونوں جڑواں بچے گزشتہ ہفتے علاج کیلئے اسپتال لیجائے گئے تھے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ بچوں کو اکیلا چھوڑنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں تھا اور وہ پہلی مرتبہ ایک بچے کو ساتھ لے گئی تھی۔ وہ رات بھر تقریب میں شرکت کے بعد صبح جب گھر پہنچی تو اس نے بچی کو مردہ پایا۔ مالکہ مکان کا کہناہے کہ علاقے میں بڑے بڑے چوہے پائے جاتے ہیں ۔ زندہ بچنے والے بچے کو اس کے باپ کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔

شیئر: