Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحواز میں 10ہزار مذہبی پیشوا تعینات

ریاض۔۔۔۔۔ایرانی حکام نے اسلامی بیداری کو کچلنے کیلئے الاحواز کے متعدد مقامات پر 10ہزار مذہبی پیشواتعینات کردیئے۔ احواز کی تحریک آزادی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ شمالی احواز میں علمی مجالس کے ناظم مسعود بہرامی نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی احواز میں اسلامی بیداری سے نمٹنے کیلئے85علمی مجلسوں میں 10ہزار مبلغ مردوخواتین تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ عربوں کے علاقے احواز میں سلفی فکر کے خلاف مہم چلائیں گے اور صفوی افکار رائج کرینگے۔

شیئر: