Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں رکن پارلیمنٹ کے گھر پر خود کش حملہ

کابل .. افغان دارالحکومت کابل میں افغان پارلیمنٹ کے رکن میر ولی کے گھر پر خودکش حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکام نے 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق 3 مسلح افراد نے بدھ کی شب ہلمند سے منتخب رکن میر ولی کے رہائشی کمپاونڈ پر حملہ کیا۔ مسلح افراد نے3 سیکیورٹی گارڈز اور 2افراد کو ہلاک کرکے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ ایک اطلاع کے مطابق ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ میر ولی ،خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد ز خمی ہوئے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کارروائی شروع کردی ۔علاقے سے مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ترجمان نے کہا کہ میر ولی کی رہائش پر قندھار کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہورہا تھا، اسے نشانہ بنایا گیا۔

 

شیئر: