Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفی 27ڈگری میں چینی فوجیوں کی تربیت

بیجنگ ..... چینی شہر ”ہی ہی“ میں فوجی تربیت کے دوران فوجی شدید سردی میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ روس اور چینی سرحد پر واقع اس شہر میں پچھلے 30دنوں سے درجہ حرارت منفی 22 سے منفی 27تک ہے۔ یہ تصاویر گزشتہ روز اتاری گئی تھیں۔ یہ فوجی شدید سردی کے دوران تربیت حاصل کررہے ہیں اور انکے لباس پر برف بھی جمی نظرآرہی ہے۔ فوجیوں کا تعلق پیپلز لبریشن آرمی کی ایک ڈویژن سے ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے جس کے اہلکاروں کی تعداد 30لاکھ سے زیادہ ہے۔
 

شیئر: