Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برف توڑنے والے نئے روسی جہاز

ماسکو ..... پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ خلائی جہاز ہوں جو اسٹار وارز فلموں میں نظر آتے تھے لیکن اصل میں یہ ایٹمی توانائی سے چلنے والے ایسے جہاز ہیں جو سمندر میں برف توڑتے ہیں۔ انکا نام ”لیڈر“ رکھا گیا ہے اور ناردرن سی روٹ کو کھلا رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔یہاں برف کی وجہ سے سال بھر جہاز رانی نہیں ہوسکتی۔ روس کے نائب وزیراعظم دیمتری روگوزن نے کہا ہے کہ یہ جہاز 29کلو میٹر فی گھنٹہ (18میل فی گھنٹے ) کی رفتار سے چلتے ہیں اور 2میٹر (6.6فٹ)موٹی برف کی تہہ بھی توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ جہاز مائع قدرتی گیس لیجانے والے ٹینکر کے لئے راستہ بنائیں گے۔ یہ ٹینکر 3لاکھ ٹن وزنی ہے جو ان جہازوں کی وجہ سے کسی بھی موسم میں نارتھ سی روٹ اختیار کرسکے گا۔

شیئر: