Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیتھرو پر لاوارث سوٹ کیسوں کا نیلام

لندن ..... ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہر 15ویں دن ایسے متعدد سوٹ کیسزجمع ہوتے ہیں جن کا کوئی والی وارث نہیں ہوتا۔ انہیں پھر نیلام کردیا جاتا ہے۔ ایسے سامان کو” گریزبی نیلام گھر“ نیلام کرتا ہے۔ ماہانہ 200سوٹ کیسز نیلام ہوتے ہیں۔ اس نیلامی سے قبل کسی کو بھی سوٹ کیس کھولنے کی اجازت نہیں ہوتی۔بعض سوٹ کیسوں میں تو گندے کپڑے ہی بھرے ہوتے ہیں۔ گریزبی 100سالہ پرانی کمپنی ہے جو ان سوٹ کیسوں کو برسوں سے نیلام کررہی ہے۔ اس کے لئے نیلام میں شریک ہونے والوں کو 100پونڈ جمع کرانا ہوتے ہیں اگر انہوں نے نیلام میں کوئی چیزحاصل کی ہوتی ہے اور اگلے دن 3 بجے تک رقم جمع نہ کرائی تو ڈپازٹ ضبط کرلی جاتی ہے۔

شیئر: